نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقعے پر کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ان گنت درد بھری داستانیں ہیں، لیکن گزشتہ5ماہ کے دوران وادی کشمیر میں جو کچھ ہوا اُس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ 90کے
اوائل میں کشمیری قوم پر جو مظالم ڈھائے گئے ، گزشتہ 5ماہ کے دوران ظلم و ستم، غارت گری اور بربریت کے تمام ریکارڈ مات کئے گئے۔ فاروق عبداللہ نے کہا ’ 100کے قریب معصوموں اور بے گناہوں کو ابدی نیند سلا دیا گیا اور سنگ دل حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے اور نہ ہی لوگوں پر ڈھائے جارہے مظالم پر نادم ہیں۔